لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2026-27 کے کرکٹ سیزن کے لیے 8 قومی ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا ہے۔
نئے سینٹرل کنٹریکٹس 30 جون 2027 تک مؤثر رہیں گے، جن میں کھلاڑیوں کو تین مختلف کیٹیگریز میں شامل کیا گیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق قومی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال کو سینٹرل کنٹریکٹس کی اے کیٹیگری میں جگہ دی گئی ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کو مسلسل عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر اعلیٰ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔اسی طرح منیبہ علی صدیقی، نشرہ سندھو اور سدرہ امین کو کیٹیگری بی میں برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ عائشہ ظفر، گل فیروزہ اور صدف شمس کو کیٹیگری سی میں شامل کیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹس کی مختلف کیٹیگریز کا تعین کھلاڑیوں کی حالیہ کارکردگی، فارم اور فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا مقصد قومی ویمن کرکٹرز کی حوصلہ افزائی اور ان کی پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دینا ہے۔ ان معاہدوں کے تحت شامل کھلاڑی 30 جون 2027 تک پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ رہیں گی۔