افغانستان کرکٹ بورڈ کا سہ فریقی سیریز اور ایشیا کپ 2025 کیلئے 22 رکنی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان

افغانستان کرکٹ بورڈ کا سہ فریقی سیریز اور ایشیا کپ 2025 کیلئے 22 رکنی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان

ویب ڈیسک: افغانستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ سہ فریقی سیریز اور ایشیا کپ 2025 کے لیے قومی ٹیم کا ابتدائی 22 رکنی اسکواڈ جاری کردیا۔

افغانستان، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والی سہ فریقی سیریز کے پیش نظر یہ کھلاڑی دو ہفتوں پر مشتمل تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے جو متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ تربیتی کیمپ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور بڑی ٹورنامنٹس کے لیے تیاری کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔ایشیا کپ اور سہ فریقی سیریز میں ٹیم کی قیادت اسٹار آل راؤنڈر راشد خان کریں گے۔