عمان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

عمان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

عمان: عمان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 کے لیے اپنا 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں تجربہ کار کھلاڑیوں اور نوجوان ٹیلنٹ کا امتزاج شامل ہے۔

 اسکواڈ کی قیادت جتندر سنگھ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق عمان نے پہلی مرتبہ ایشیا کپ میں چار نئے کھلاڑی شامل کیے ہیں: سفیان یوسف، ذکریا اسلام، فیصل شاہ اور ندیم خان۔ یہ کھلاڑی اب پہلی بار عمان کی نمائندگی کریں گے۔عمان ٹیم گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور یو اے ای کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔

عمان کے اسکواڈ کی تفصیل:
جتندر سنگھ (کپتان)، حماد مرزا، ونائک شکلا، سفیان یوسف، آشیش اوڈیدرا، عامر کلیم، محمد ندیم، سفیان محمود، آریان بشت، کرن سوناولے، ذکریا اسلام، حسنین شاہ، فیصل شاہ، محمد عمران، ندیم خان، شکیل احمد، سامے شری واستو