سیلاب متاثرہ طلبہ کے لیے فیس ریلیف پر غور، وزیر تعلیم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو تجویز پیش کر دی

سیلاب متاثرہ طلبہ کے لیے فیس ریلیف پر غور، وزیر تعلیم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو تجویز پیش کر دی

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبہ کے لیے رجسٹریشن اور سمسٹر فیس معافی کی تجویز وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کی ہے۔

حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا، جس سے متاثرہ خاندانوں پر مالی بوجھ کم ہوگا۔وزیر تعلیم نے بتایا کہ حکومت متاثرہ طلبہ کو تعلیم جاری رکھنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، اور یہ فیس ریلیف پبلک کالجز اور یونیورسٹیوں پر لاگو ہوگا۔ ساتھ ہی نجی سکول، کالجز اور یونیورسٹیاں بھی متاثرہ طلبہ کو ریلیف دینے کے اقدامات کریں۔