سڈنی: گولف کورس پر چھوٹے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، دونوں پائلٹس زخمی

سڈنی: گولف کورس پر چھوٹے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، دونوں پائلٹس زخمی

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک چھوٹے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران گولف کورس پر کھیل رہے کھلاڑیوں کے درمیان کریش ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا، جب طیارے کے پاور جنریٹر میں خرابی پیدا ہو گئی۔ طیارے کو ہنگامی طور پر گولف کورس پر لینڈ کرنا پڑا، لیکن وہ زمین سے ٹکرا گیا۔حادثے کے وقت طیارہ ایک ٹرینی پائلٹ چلا رہا تھا، جس کے ساتھ انسٹرکٹر موجود تھا۔ حادثے میں دونوں زخمی ہوئے اور فوری طور پر قریبی رائل نارتھ شور اسپتال منتقل کر دیے گئے، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ طیارہ ایک بجے کیڈمین سے روانہ ہوا تھا اور وولونگونگ کے لیے جا رہا تھا۔ حادثے کی بنیادی وجہ طیارے کے پاور جنریٹر کی خرابی بتائی گئی ہے، جس کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔حادثے کے وقت گولف کورس پر موجود تمام کھلاڑی محفوظ رہے اور انہوں نے فوری طور پر زخمی پائلٹس کی مدد کی۔