ویب ڈیسک: آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی سے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ آنے والی پرواز میں کارگو ہولڈ میں ممکنہ آگ کی اطلاع پر پائلٹ نے مے ڈے کال دی اور ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی۔
ایئر لائن حکام کے مطابق جہاز میں 156 مسافر سوار تھے، جن میں عملہ بھی شامل تھا۔ پائلٹ کے فوری اقدام کی بدولت طیارہ آکلینڈ ایئرپورٹ پر محفوظ لینڈ کر گیا اور کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ فرنٹ کارگو ہولڈ میں حقیقت میں آگ نہیں لگی تھی، تاہم پائلٹ نے حفاظتی اقدامات کے تحت ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا۔ایئر لائن کا کہنا ہے کہ مسافروں اور عملے کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے اور اس واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے حالات سے نمٹنے کے لیے بہترین اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔