سدرشن چکر نیا فضائی دفاعی نظام حملوں کو ناکام،ر فوجی صلاحیت بڑھانے کیلئے تیار کیا جائے گا
نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے سدرشن چکر کے نام سے ایک نئے فضائی دفاعی نظام کا اعلان کیا ہے، جسے خطے میں امن کے لئے سنگین خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ نظام حملوں کو ناکام بنانے اور فوجی صلاحیت بڑھانے کلیئے تیار کیا جائے گا۔مودی سرکار کی یہ کوشش درحقیقت اپنی عسکری ناکامیوں پر پردہ ڈالنے اور ہندو انتہاپسندی کو ہوا دینے کی ایک اور سازش ہے۔ وزیراعظم مودی نے کرشن کے مذہبی استعارے کو فوجی منصوبے سے جوڑ کر فوج کو ہندوتوا سیاست کا ہتھیار بنا دیا ہے۔ ان کا دعوی ہے کہ یہ مشن خودمختاری، تیز، درست اور مثر دفاعی ردعمل کی مانت ہوگا۔حقیقت یہ ہے کہ بھارتی فضائیہ پہلے ہی کویری انجن جیسی ناکامیوں کا سامنا کرچکی ہے، جس پر 1989 سے اب تک اربوں روپے ضائع ہوچکے ہیں۔ٹربیون انڈیا کے مطابق بھارت کو غیر ملکی ٹیکنالوجی پر انحصار کم کرکے خود انحصاری کی طرف جانا چاہیے، لیکن مودی سرکار کے نعروں اور حقیقت میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں نے نہ صرف بھارتی عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم کردیا ہے، بلکہ خطے کو ایک نئے تصادم کے دہانے پر بھی کھڑا کردیا ہے۔ بھارت میں غربت، بھوک اور بے روزگاری کے باوجود مودی حکومت اسلحہ کی دوڑ میں مصروف ہے، جبکہ آپریشن