بھارتی جنگی جنون خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ :سینیٹرروبینہ خالد

 اپنی عوام کی حفاظت کے لئے ہر ممکن جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں،چیئرپرسن بی آئی ایس پی
اسلام آباد(آن لائن )چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے بھارتی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جنگی جنون خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے،افواج پاکستان اپنی عوام کی حفاظت کے لئے ہر ممکن جواب دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ ملک عزیز کی حفاظت کے لئے پوری قوم متحد ہے۔بھارتی وزیر اعظم مودی کی جانب سے پاگل پن کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان لڑائی کا بھیانک انجام ہو سکتا ہے۔پاکستان جنگ نہیں چاہتا مگر اپنی حفاظت کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔ بھارتی حملے میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا گیا،پاکستان کی خودمختاری پر حملہ برداشت نہیں، ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا ۔