لاہور ہائیکورٹ کا شہری کی عدم بازیابی کیس میں آر پی او کو ہدایت

لاہور (زیڈ این این) لاہور ہائیکورٹ نے شہری کی عدم بازیابی کیس میں آر پی او گوجرانولہ کو براہِ راست نگرانی کی ہدایت دیتے ہوئے 26  ستمبر تک مہلت دے دی۔ عدالت نے موبائل فون ڈیٹا اور جیو فینسنگ کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔ سماعت کے دوران جسٹس فاروق حیدر نے آر پی او گوجرانولہ طیب حفیظ چیمہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ محض جمع تفریق نہیں کرتے بلکہ عملی اقدامات اٹھاتے ہیں۔کیس کی سماعت شہری عثمان علی کی جانب سے دائر درخواست پر ہوئی، جس میں مغوی علی حسن کی عدم بازیابی پر کارروائی کی گئی۔ عدالت کے روبرو آر پی او گوجرانولہ طیب حفیظ چیمہ، ڈی پی او منڈی بہاوالدین وسیم احمد اور ڈی پی او گجرات پیش ہوئے۔ آر پی او نے اب تک کیے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 13 مقامی افراد کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں