سندھ ہائیکورٹ: لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

کراچی (آئی این پی )سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے متعلقہ اداروں سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ سندھ اور دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔