کراچی(آئی این پی )سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہری کی بازیابی کے لیے موثر اقدامات کی ہدایت کر دی۔سندھ ہائی کورٹ میں مختلف علاقوں سے لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔عدالت میں بتایا گیا ہے کہ اورنگی ٹائون سے لاپتہ شہری عبدالوہاب گھر واپس آ گیا ہے اس حوالے سے پولیس نے شہری کی واپسی کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی جس پر عدالت عالیہ نے شہری عبدالوہاب کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی