لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں شہری کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ،عدالت نے پولیس رپورٹ کے بعد درخواست خارج کردی۔جسٹس فاروق حیدر نے سرفراز کی درخواست پر سماعت کی ۔وکیل نے موقف اختیار کیا میرے عزیز ریاض کو پولیس نے گرفتار کررکھا ہے جسکی زندگی کو خطرات لاحق ہیں،عدالت اسکی بازیابی کے احکامات جاری کرے۔ سرکاری وکیل نے رپورٹ عدالت پیش کردی اور بتایا ملزم ریاض کو گلبرگ پولیس نے گرفتار کیااور منشیات بر آمدگی مقدمہ میں جیل بھجوا دیا لہذا عدالت درخواست غیر ضروری قرار دے کر خارج کرے۔