پولیس افسروں کو طلب کر کے کیس کی شفاف تحقیقات یقینی بنانے کی ہدایت
لاہور( خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ میں دو افراد کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس افسران سے جواب طلب کیا اور کیس کی مزید کارروائی کے لیے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔درخواست گزار نادیہ یاسین نے م ئوقف اختیار کیا کہ اسے اور اس کی رشتہ داروں کو سبزہ زار اور گلشن راوی کے علاقوں سے پولیس نے اٹھایا تھا۔ عدالت نے ڈی پی او شیخو پورہ بلال ظفر شیخ اور ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹا ئون سدرہ خان کو پیش ہونے کی ہدایت کی اور کیس کی مزید کارروائی کے لیے ایس پی اقبال ٹا ئون کو درخواست پر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم جاری کیا۔ بعد ازاں عدالت نے بازیابی کی درخواست کو نمٹا دیا۔عدالت نے کلیکٹر کسٹمز اینٹی سمگلنگ سمیت دیگر افسران سے بھی جواب طلب کیا اور اس بات پر نوٹس لیا کہ کس عہدے پر پیش ہونے والے افسر نے کہا کہ ان کے پاس مذکورہ افراد کی تحویل نہیں ہے۔ عدالت نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ عدالت کے احکامات کی تعمیل کریں اور شفاف تحقیقات یقینی بنائیں