مختلف شہروں میں طوفانی بارش صوابی میں بادل پھٹ گیا‘گھرتباہ‘گاڑیاں بہہ گئیں‘15افراد جاں بحق

 لوگوں نے  گھروں کی چھتوں پر پناہ  لے  لی ‘پشاور سمیت مختلف علالقوں میں موسلادھار بارش کے بعد ہر جگہ پانی‘  برساتی نالے ابل پڑے 
ملتان‘مری‘خوشاب‘چکوال‘وہاڑی‘ ڈیرہ غازی خان اور کوہ سلیمان میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب‘لاہور میں بھی بارش

پشاور،لاہور(آئی این  پی )ملک میں مون سون سیزن کے ایک اور طاقتور اسپیل کا دھواں دھار آغاز ہوگیا، خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع مسلسل شدید برسات کی زد میں ہیں  ضلع صوابی میں بادل پھٹنے  اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہرطرف تباہی مچ گئی،  کئی  گھر ڈوب گئے اور متعدد افراد ریلے میں بہہ گئے ،مختلف حادثات میں کم ازکم 15 افراد جاںبحق اور درجنوں زخمی ہوگئے  ،ہلاکتوں کی  تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ اطلاعات  کے مطابق صوابی میں رات سے جاری بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی  ہے، نشیبی علاقے زیر آب آچکے ہیں، ٹوپی بازار خوڑ میں کار سیلابی پانی بہہ گئی۔شہر میں مسلسل بارش کے باعث  ضلع بھر میں ندی نالیوں میں طغیانی اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں، ٹھنڈکوئی میں 2، 3 فٹ پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اتلہ روڈ پر لیںڈ سلائڈنگ ہوئی ہے، اسٹیفہ موڑ میں گھروں میں پانی داخل  ہونے پر لوگوں نے  گھروں کی چھت پر پناہ  لے لی ، 70 سے زائد محصور افراد کو سیلاب سے ریسکیو کرلیا گیا‘ نوشہرہ کی تحصیل پبی میں مکان کی خستہ حال چھت بارش کا بوجھ نہ سہہ سکی اور میاں بیوی کی جانیں لے گئی۔پشاور میں موسلادھار بارش کے بعد مختلف مقامات پر برساتی نالے ابل پڑے،  شدید بارش کے باعث سوات کے علاقے ظاہر آباد، شہید آباد، مکان باغ، ملا بابا، محلہ بنگلادیش، رحیم آباد، کوکورائی، منگلور، بشنبڑ اور شگئی شدید متاثر ہوئے ہیں‘۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں کہیں رم جھم پھوار پڑی پڑی تو کہیں موسلادھار بارشوں سے جل تھل ایک ہوگیا، ملتان میں خوب بارش ہوئی تو شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا اور مری میں بھی برسات سے گلی محلے اور سڑکیں زیر آب آگئیں۔چکوال کی تحصیل کلرکہار میں تیز بارش سے نشیبی علاقے ڈوب گئے، وہاڑی۔ ڈیرہ غازی خان اور کوہ سلیمان پر بھی ہر جانب تالاب جیسے مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔لاہور میں بھی بارش ہوئی