عوامی فیصلوں کا احترام کرنا ضروری، ریاست کوئی ادارہ نہیں:وزیر بلدیات سندھ سعید غنی

عوامی فیصلوں کا احترام کرنا ضروری، ریاست کوئی ادارہ نہیں:وزیر بلدیات سندھ سعید غنی

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کراچی میں ایک مقامی ایوارڈ تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کو عوامی فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ریاست کوئی ادارہ نہیں، بلکہ پاکستان کی حقیقت ہے اور اسے عوامی فیصلوں کو تسلیم کرنا چاہیے، چاہے وہ "سافٹ" ہوں یا "ہارڈ"۔سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے حالیہ انتخابات میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے اور ہمارے امیدواروں کی جیت غیرمتنازعہ ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پیپلز پارٹی پر فارم 47 کے الزامات نہیں لگتے، تاہم مسلم لیگ ن پر یہ الزامات عائد کیے جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کی رٹ ہر صورت میں قائم رہنی چاہیے اور اس کو فلاحی ریاست بنانا ضروری ہے تاکہ عوام کے مسائل حل کیے جا سکیں۔ سعید غنی نے کہا کہ ہمیں کسی سے ریاست کا وفادار ہونے کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے، ریاست صرف ایک بے جان ادارہ نہیں، بلکہ یہ پاکستان ہے۔

کراچی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں امن و امان کو خراب کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی اور یوسی چیئرمین کے قتل میں ملوث افراد تک بہت جلد پہنچا جائے گا۔سعید غنی نے کہا کہ ریڈ لائن منصوبے کی تکمیل میں سول ایوی ایشن کی جانب سے کچھ رکاوٹیں آئیں لیکن انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 30 اپریل تک شارع بھٹو قائد آباد روڈ کو کھول دیا جائے گا اور دسمبر کے آخر تک شارع بھٹو مکمل کر لی جائے گی۔