ایم کیو ایم رکن عبدالباسط کو جواب، کہا "زبان ہم بھی رکھتے ہیں:سعید غنی

ایم کیو ایم رکن عبدالباسط کو جواب، کہا

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے ایم کیو ایم کے رکن عبدالباسط کی وزیر سے متعلق غیر مناسب بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے، اور کہا کہ زبان ہم بھی رکھتے ہیں اور اگر مزید تلخیاں بڑھیں گی تو اس کا نتیجہ اچھا نہیں ہوگا۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے ایک خبر کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ شاہراہ بھٹو مکمل نہیں تھی اور اس کا افتتاح کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ قیوم آباد سے شاہ فیصل تک کسی قسم کی رکاوٹ موجود نہیں ہے، اور یہ کہ ایک ٹریکٹر روڈ کے بیریئر کو درست کرنے کے لیے موجود تھا جو کام مکمل ہونے کے بعد وہاں سے ہٹا دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایکسپریس وے پر کیمرے نصب ہیں اور ٹریفک کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ موٹر سائیکل اور چنگچی کو اس شاہراہ پر جانے سے روکا گیا ہے اور پولیس کو ٹریفک قوانین کے لیے موجود رہنا چاہیے تھا۔

وزیر بلدیات نے ایم کیو ایم کے رکن عبدالباسط کی تنقید پر کہا کہ یہ سندھ اسمبلی کا اجلاس ہے، یہاں پر بات چیت اور تنقید کی جانی چاہیے، لیکن کسی کی تضحیک کا کوئی حق نہیں۔ سعید غنی نے عبدالباسط کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود سنیں کہ انہوں نے کیا کہا ہے، اور اس بات چیت میں مزید تلخیاں بڑھنے کا امکان ہے۔