لاہور(کرائم رپورٹر)عید کی آمدلاہور شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی ہائی الرٹ ڈولفن سکواڈ نے اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے فراڈ اور ضرر کے مقدمات میں مطلوب 11 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیاترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان پر دوران لڑائی جھگڑا ضرر پہنچانا، نوسر بازی و فراڈ کے مقدمات درج ہیں۔ملزمان قصور، بہاولپور اور لاہور پولیس کو مطلوب تھے۔ملزمان کو دوران پٹرولنگ و ای پولیس پوسٹ ایپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کیخلاف تھانہ کنگن پور قصور، مور چشتیاں بہاولنگر اور لاہور کے9 تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ملزمان گزشتہ 5 سال سے قصور، بہاولنگر و لاہور پولیس کو مطلوب تھے۔گرفتار ملزمان شمروز، احمد، عامر، تنویر، ہاشم اور دیگر کوکارروائی کیلئے تھانہ سبزہزار، ڈیفنس، نواں کوٹ، گلبرگ اور دیگر کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق عید کے موقع پر امن وامان کا قیام و شہریوں کے جان و مال کو تحفظ کو ہر صورت یقینی بنارہے ہیں،