محسن نقوی اورطلال چودھری کا اسلام آباد میں مرکزی امام بارگاہ کا دورہ‘انتظامات کاجائزہ لیا
اسلام آباد(یواین پی) محرم الحرام سکیورٹی پلان۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے مرکزی امام بارگاہ اثناء عشری جی 6 کا دورہ کیا اور عزاداروں کی حفاظت کیلئے سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے امام بارگاہ کے منتظمین سے ملاقات کی اور انتظامات کے بارے پوچھا، منتظمین نے سکیورٹی و دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر جامع سکیورٹی پلان تیار کیا گیا ہے، شرپسندوں عناصر پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے اور سرویلنس کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بزدل دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور تمام صوبوں میں ان کی درخواست پر فوج کی تعیناتی کی منظوری دی جا چکی ہے، فوج صوبوں میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے موجود رہے گی۔