اختیارات سے تجاوز، جھوٹے مقدمات کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی ہے
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران کا جمعتہ المبارک کے اجتماعات کی سکیورٹی کے ساتھ کھلی کچہری کے ذریعے شہریوں کی دادرسی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔فیصل کامران نے اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کیے۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا کہ قانون کی بالا دستی، متاثرہ شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنااولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے ذیادتی، نا انصافی ہرگز برداشت نہیں۔اختیارات سے تجاوز، جھوٹے مقدمات کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی ہے۔ شہریوں پر جھوٹے مقدمات درج کرنے والے جیل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تما م افسران بشمول ایس ایچ اوز ہر جمعہ مساجد میں باقاعدگی سے کھلی کچہریاں لگارہے ہیں۔ مساجد میں کھلی کچہریوں کا مقصد لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔کھلی کچہریاں عوام کا پولیس پر اعتماد بحال کرنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔ فیصل کامران نے مزید کہا کہ پولیس کا ہر جوان اپنے شہریوں کی حفاظت اور مدد کیلئے موجود ہے۔ شہری جرائم کے خاتمے کے لیے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔