ڈی آئی جی نے شکایات پر متعلقہ پولیس افسران کو بذریعہ ویڈیو لنک حاضر کر لیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شہریوں کی شکایات پر متعلقہ پولیس افسران کو بذریعہ ویڈیو لنک حاضر کر لیا۔ کھلی کچہری میں شہریوں کی موجودگی میں افسران سے جواب طلبی کی گئی۔ فیصل کامران نے عوامی مسائل کے فوری حل کے لئے احکامات جاری کر دیئے۔ لین دین اور فراڈ کی شکایات پر ایس ایچ او شالیماراورایس ایچ اوشمالی چھا ئونی کو انکوائریاں مارک کی گئیں جبکہ ایس ایچ او ہربنس پورہ، باغبانپورہ، مزنگ، رائیونڈاور ایس ایچ او لٹن روڈ کو دستاویزی ثبوت دیکھ کر کارروائی کا حکم دیا گیا۔ انہوں نے خاتون کی ہراسگی کی شکایت پر ایس ایچ او شاہدرہ ٹا ئون کو انکوائری مارک کرتے ہوئے خاتون افسر کی موجوگی میں بعد از تصدیق قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا۔فیصل کامران نے کہا کہ خواتین سے متعلقہ جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ مظلوم کی باسہولت طریقے سے مدد یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر شہری وی آئی پی ہے، سفارشی کلچر کا مکمل خاتمہ مشن ہے۔