لاہور (کرائم رپورٹر)وزیرآباد کے علاقے مریم آباد میں تیز رفتار گاڑی کی ایسٹر تقریب میں جانیوالے مسیحی افراد کو ٹکر سے 15 سے زائد افراد زخمی ہو گئے، 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 6 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں۔ایسٹر کی خوشی منانے کے لیے مسیحی افراد عبادت گاہ جانے کے لیے سڑک کراس کر رہے تھے کہ مرغیوں سے بھری تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے گوجرانوالہ میڈیکل کالج منتقل کیا۔گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے گاڑی قبضہ میں لے کر فرار ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی