مسیحی برادری نے ایسٹر کاتہوارمنایا ،گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات

لاہور (خصوصی رپورٹ)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منایا،دن کی مناسبت سے گر جا گھروں میں دعائیہ تقریبات اور عبادات کی گئیں ،لاہور سمیت ملک بھر کے گر جا گھروں میں سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے۔ گرجا گھروں کے اندر اور باہر پولیس اہلکار تعینات رہے جبکہ آنے والوں کو جامع تلاشی کے بعد اندر داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ گرجا گھروں کے اطراف میں پولیس اور ایلیٹ فورس کے کمانڈوزپٹرولنگ کرتے رہے۔