لاہور(کرائم رپورٹر)52کامن کے افسران کی ڈائریکٹنگ سٹاف سید بابر علی شاہ کی سربراہی میں انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز لاہور آمد کی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے افسران کو بریفننگ دی ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایس پی محمد نوید نے افسران کو سی آر ار برانچز کا وزٹ کروایا اور ان کی ورکنگ کے بارے میں بتایاافسران کو انویسٹی گیشن ورکنگ اور جدید ٹولز کے بارے میں تفصیلاً بتایا گیاہیڈ کوارٹرز آنے والے افسران میں محمد ادریس، سید ذیشان عباس، محمد یحییٰ، احمد فراز اعظم، عبد الرحمان فیضان احمد، محمد عدنان بشیر، حیدر علی، حارث احمد اور محمد بلال ڈار شامل ہیں وزٹ کے لیے آنے والے تمام افسران سول سروسز اکیڈمی میں ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق جدید ٹیکنالوجی تفتیش میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور وقت کی اہم ضرورت ہے یہ وزٹ افسران کو تفتیشی اور سپروائزری معاملات میں آگاہی دے گا، آخر میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے ڈیلی گیشن کو اعزازی شیلڈز بھی دیں،ٹرینی افسران نے بہترین تعاون پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا شکریہ ادا کیا،