سندر :ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا

جاں بحق موٹر سائیکل سوار کی شناخت 44 سالہ نظام کے نام سے ہوئی ،ڈرائیور بھی زخمی، لاش مردہ خانے منتقل 
لاہور(کرائم رپورٹر)سندر ملتان روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو کے مطابق ملتان روڈ پر حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل سوار ٹرک کے نیچے آ گیا، جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ریسکیو کے مطابق جاں بحق موٹر سائیکل سوار کی شناخت 44 سالہ نظام کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے میں ٹرک ڈرائیور بھی زخمی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے جاں بحق شخص کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔