متوفیہ کی شناخت اقراء کے نام سے ہوئی، مانوال چوہنگ کی رہائشی تھی ،لاش مردہ خانے منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)ملتان روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق ہوگئی ایدھی ترجمان کے مطابق حادثہ چوہنگ ملتان روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار خاتون کو کچل دیامتوفیہ کی شناخت اقراء کے نام سے ہوئی،جو مانوال چوہنگ کی رہائشی تھی پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کرکے مزید
کارروائی شروع کردی۔