اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ)موڑ کاٹتے ہوئے ٹرک الٹ گیا،4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق نواحی علاقے شیرگڑھ جرنیلی روڈ پر ایک ٹرک موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گیا جس میں سوار 4 افراد صغیر، عمران، نوید اور شاہد شدید زخمی ہوگئے ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔عینی شاہدین کے مطابق ٹرک تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹا۔