پاکپتن (خصوصی رپورٹ) بیل گنج کے قریب ٹرک الٹ گیا، باپ بیٹا شدید زخمی،بونگہ حیات روڈ پر بیل گنج کے قریب پچھلا پہیہ اچانک ٹوٹ جانے کے باعث اینٹوں اور سامان سے لدا ٹرک الٹنے کے نتیجے میں 34 سالہ محمد اعظم اور اس کا 52 سالہ باپ غلام محمد شدید زخمی ہوئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے دونوں زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔معلوم ہوا ہے کہ دونوں زخمی حویلی لکھا کے رہائشی ہیں۔