منتقلی نہ ہونے سے غلہ منڈی بدحالی کا شکار، گڑھے بن گئے
پاکپتن (خصوصی رپورٹ) منتقلی نہ ہونے کے باعث غلہ منڈی بدحالی کا شکار ہو گئی، نہ ٹریفک کا رش پھر بھی ٹرک الٹ گیا۔بدحالی کا شکار غلہ منڈی بڑے سانحے سے بچ گئی، بڑے گڑھے اور کھلے مین ہول آئے روز حادثات کا باعث بننے لگے۔ غلہ منڈی کے کھلے مین ہول میں ٹائر جانے سے لاکھوں روپے مالیت کی مکئی سے لوڈ ٹرک الٹ گیا۔ ٹرک الٹنے کے وقت متعدد مزدور موجود تھے۔ مزدوروں نے بھاگ کر جان بچائی۔منتقلی میں تاخیر سے غلہ منڈی مسائل کا شکار ہے جبکہ نئی غلہ منڈی تیاری کے مراحل میں ہے۔ انجمن آڑھتیاں، لیبر یونین اور زرعی اجناس لیکر آنے والے کسانوں نے حکومت سے غلہ منڈی فوری منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا۔