پولیس نے ملزم اسد عرف منشی کو 4 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا
اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ) اوباش نے کم عمر لڑکی سے زیادتی کر دی۔چک 30 ٹو آر میں 12 سالہ لڑکی کیساتھ زیادتی ہوئی، ملزم موقع سے فرار ہو گیا ، پولیس نے ملزم اسد عرف منشی کو 4 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا۔متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ ادھر تھانہ صدر اوکاڑہ کی حدود 1 فور ایل میں 12 سالہ سکول طالب علم کیساتھ اوباش ملزم جاوید نے زیادتی کر دی، پولیس نے 30 منٹ کے اندر ملزم کو گرفتار کر لیا۔