12سالہ لڑکے سے مبینہ اجتماعی زیادتی،2ملزم گرفتار

 اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ) اوکاڑہ 12 سالہ بچے سے مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کا واقعہ،مقدمہ درج کرکے ملزموں کو گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق کوٹ امین شاہ حجرہ شاہ مقیم کا رہائشی 12 سالہ امیر حمزہ ملزمان علی اور عابد کیساتھ شیر گڑھ میلہ دیکھنے گیا تھا۔ ملزمان گھر واپسی پر امیرحمزہ کو بری ٹاؤن لے گئے جہاں دونوں ملزمان علی اور عابد نے باری باری مبینہ طور پر بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،بچے کی چیخ و پکار پر مقامی لوگ آگئے جنہیں دیکھتے ہی ملزم فرار ہو گئے۔