لاہور(کرائم رپورٹر) راج گڑھ میں لڑکی سے زیادتی کی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے تھانہ وویمن ریس کورس پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے متاثرہ لڑکی کے گھر والوں کی غیر موجودگی میں زیادتی کی اور کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔ دونوں ملزمان متاثرہ لڑکی کے رشتہ دار ہیں اور انہوں نے مختلف اوقات میں زیادتی کی۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق متاثرہ لڑکی کو مکمل قانونی اور طبی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ گرفتار ملزمان میں فضل اور عبداللہ شامل ہیں۔ ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق زیادتی جیسے گھناونے جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔