بہنوں سے زیادتی کے 2ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ملزموں نے رکشہ کے انتظار میں کھڑی 2 بہنوں کو زبردستی فلیٹ میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا 
پولیس نے گرفتار کیا تو ناصر اور محی الدین سی سی ڈی چوہنگ کی حراست ے فرار ہوگئے، ڈیفنس میں مقابلہ ہوگیا 
 لاہور(کرائم رپورٹر)سندر بحریہ ٹاؤن میں دو سگی بہنوں کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ذرائع پولیس کے مطابق سی سی ڈی چوہنگ کی حراست میں موجود دو خطرناک ملزمان مبینہ طور پر فرار ہوگئے تھے جن کا بعد ازاں سی سی ڈی ڈیفنس کینٹ کی حدود میں پولیس سے آمنا سامنا ہوا پولیس مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھی ملزم کی فائرنگ سے ناصر اور محی الدین ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ دونوں بہنیں، جن کی عمریں 27 اور 21 سال بتائی جا رہی ہیں، سات مئی کی رات بس سٹاپ پر رکشہ کا انتظار کر رہی تھیں کہ تین ملزمان انہیں زبردستی ایک فلیٹ پر لے گئے، جہاں مبینہ طور پر بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیاواقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکیوں کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جبکہ پولیس کے مطابق واردات میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا تھادوسری جانب سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن میں ملزمان کے فرار ہونے جبکہ سی سی ڈی کینٹ میں پولیس مقابلے کا الگ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کیس کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔۔ کاہنہ لاہورکے علاقے میں ڈاکوکنکر روڈ گجومتہ صوا پر ناکہ کر لوٹ رہے تھے۔ اطلاع پر پولیس پہنچی تو ڈاکوئوں نے فائرنگ شروع کر دی اور موٹرسائیکل بھگا دی تھوڑا آگے جا کر موٹر سائیکل گر گئی۔ملزموں کا ایک ساتھی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوکرگرا ہوا تھا جسے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ اسکے دو ساتھی فرار ہو گئے۔