18 سالہ لڑکی اغوا اور زیادتی کیس، 2ملزم گرفتار

 53/12 ایل کی لڑکی کو20اگست کودوافرادنے اغواکرکے زیادتی کانشانہ بنایا
دو لاکھ روپے میں سندھ منتقل کرنے کی کوشش ،لڑکی بھاگ کر گھرپہنچ گئی 
چیچہ وطنی (خصوصی رپورٹ) تھانہ بنگلہ اوکانوالہ کی حدود میں زمیندار کی 18 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد سندھ میں فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے واقعے میں ملوث دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاو?ں 53/12 ایل کی رہائشی لڑکی کو 20 اگست 2025ء￿  کو کھیتوں میں جاتے ہوئے مبینہ طور پر دو افراد نے اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا۔ متاثرہ کو نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور بعدازاں مبینہ طور پر دو لاکھ روپے میں سندھ منتقل کرنے کی کوشش کی گئی۔لڑکی موقع ملنے پر بھاگنے میں کامیاب ہوئی اور ایک شہری کی مدد سے اپنے اہل خانہ سے رابطہ کیا، جس کے بعد وہ 28 ستمبر کو بحفاظت گھر واپس پہنچ گئی۔پولیس تھانہ اوکانوالہ بنگلہ نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔