تیزاب گردی ،2افراد جھلس گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)مغلپورہ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے تیزاب پھینک کر دو افراد کو زخمی کر دیا بتایا گیا ہے کہ مغلپورہ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے تیزاب پھینک کر دو افراد حمزہ اور تجمل کو زخمی کر دیا نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کردیا پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کوجلد گرفتار کرلیا جائے گا