لاہور(کرائم رپورٹر)واپڈا ٹائون واقع المعروف بیکرز میں سلنڈرپھٹنیسے2افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ واپڈاٹاؤن میں موجود المعروف بیکرز میں سلنڈرپھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2افراد جھلس کر زخمی ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ایمرجنسی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،ریسکیو اہلکار نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پاکر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کردیا۔