حافظ آباد:شادی سے انکار پر لڑکی نے دلہے پر تیزاب پھینک دیا،والد جھلس گیا

حافظ آباد(خصوصی رپورٹ )شادی سے انکارپر لڑکی تیزاب لے کر لڑکے کی شادی میں پہنچ گئی ،لڑکی نے تیزاب پھینکا جو دلہا کے والد پر گر گیا ،تیزاب سے نوجوان کا والد جھلس گیا جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔