26 سالہ شفیق جھلس کر شدیدزخمی ،17سالہ نوجوان کے بازو پر زخم آئے، ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے تیزاب پھینکنے کے واقعہ میں ملوث ملزم یاسر محمودکو گرفتار کرکے ملزم کے خلاف تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں تیزاب گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزم نے پان شاپ پر موجود دو افراد پر تیزاب پھینکا تھا۔26 سالہ شفیق تیزاب گردی کے واقعہ میں شدید جھلس کر زخمی ہواجبکہ17 سالہ اسلے جان کے بازو پر بھی تیزاب کے باعث زخم آئے۔دونوں متاثرہ افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر کے طبی امداد دی گئی۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور شواہد کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے حراست میں لیا۔گرفتار ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے جبکہ مزید انکشافات متوقع ہیں۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ تیزاب گردی جیسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہو گی اورمتاثرہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔