نوابشاہ، گھریلو تنازع پر بیٹے نے باپ اور بھائیوں پر تیزاب پھینک دیا، جھلس کر شدید زخمی

    نوابشاہ(یواین پی) نوابشاہ کے علاقہ لیاقت مارکیٹ میں گھریلو تنازع پر باپ بیٹے میں جھگڑا ہوگیا۔بیٹے نے تیزاب سے بھری بوتل باپ اور بھائیوں پر انڈیل دی، باپ اور بھائی جھلس کر شدید زخمی ہوگئے، واقعہ کی اطلاع پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی ہونے والے باپ اور بیٹوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔