قمار بازی اور ویلنگ، پولیس نے5مریض دھر لئے

لاہور(کرائم رپورٹر)لوہاری گیٹ پولیس نے قمار باز اور ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 ملزمان کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق ملزمان کو تاش پر سٹے بازی اور ون ویلنگ کرنے پر گرفتار کیاملزمان ذکا ،اشرف،امجد اور رزاق کو تاش پر سٹے بازی کرتے گرفتار کیاملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی نقد رقم موبائل اور تاش کے پتے برآمد مقدمہ درج کرلیا گیا ملزم وقاص کے خلاف ون ویلنگ کرنے پر کارروائی کی گئی ایس پی سٹی بلال احمد نے کریک ڈاؤن کرنے پر ایس ایچ او لوہاری گیٹ اور ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ انسداد جرائم کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے