اسلحہ کی نمائش،قمار بازی 2 ملزم حوالات بند

لاہور(کرائم رپورٹر)گجر پورہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلافکارروائیاں کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور قمار بازی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیاایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق انسپکٹر ارسلان قیوم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کریک ڈا ئون کیا۔ کارروائی کے دوران بارہ دری روڈ سے ملزم آکاش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے پستول اور گولیاں بر آمد کر لی گئیں۔ ملزم سرعام اسلحہ کی نمائش کر رہا تھادوسری کارروائی میں شیر شاہ روڈ سے ملزم عرفان کو گرفتار کیا گیا، جو آن لائن کرکٹ لیگز پر جوا کھیل رہا تھا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے رقم اور موبائل فون بھی بر آمد کر لیاپولیس ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی چوہدری اثر علی نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش اور قمار بازی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی