مال روڈ پر پولیس اور مظاہر ین آمنے سامنے رہے، کئی بار جھڑپیں ہوئیں، واٹر کینن کا استعمال کیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنے پرپولیس تشدد کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے پنجاب بھر کے ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند کرنے کا اعلان کردیا۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اعلان کرتے ہوئے پنجاب بھر کے ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند کرنے کی کال دے دی۔ ڈاکٹر شعیب نیازی نے کہا کہ ہفتے کے روز پنجاب کے تمام ہسپتالوں کے آوٹ ڈور بند رہیں گے،پولیس نے طبی عملے پر تشدد کیا، طبی عملے پر تشدد کے پیش نظر اوپی ڈی بند کرنے کی کال دی، پیر کو آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔چیئرنگ کراس پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنے کا 12واں روز ہے۔ مظاہرین نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ کا اعلان کیا تھاپولیس نے مال سے کیمپ اکھاڑنے شروع کردیئے لیڈی ورکرز کی بھرپور مزاحمت لیڈی ہیلتھ ورکرز نے زبردستی دوبارہ کیمپ لگانا شروع کردئیے خواتین کی بڑی تعداد کے آگے پولیس بے بس ہوکر پیچھے ہو گئی خواتین کیمپ لگانے کے بعد دوبارہ دھرنے میں آ کر بیٹھ گئیں مارچ کی کال دینے پر لاہور پولیس کی نفری مال روڈپہنچ گئی،ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال، ایس پی سول لائنز عبدالحنان ،ایس پی کینٹ قاضی علی نفری کے ہمراہ مال روڈ پر موجود تھے ،گرینڈہیلتھ الائنس نے پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کیا اور وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب پیش قدمی شروع کی ، پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہاتھا پائی ،دھکم پیل ہوئی ،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا ہے ، مظاہرین اپنا حق لینے کیلئے سڑکوں پر نکلے ہیں، واٹر کینن کے استعمال سے ایک خاتون بیہوش ہوگئی واضح رہے گزشتہ روز عدالت نے بھی مال روڈ پر احتجاج پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے گرینڈ ہیلتھ الائنس سے پہلے مذاکرات کیے اور پھر ان کو منتشر کرنے کی کوشش کی گئی۔