ینگ ڈاکٹرز کا 16 اگست کوجماعتِ اسلامی کے دھرنے میں شرکت کا اعلان

لاہور (کرائم  رپورٹر )ینگ ڈاکٹرز نے 16 اگست کوجماعتِ اسلامی کے دھرنے میں بھرپور شرکت کا اعلان کر دیا۔ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہا ڈاکٹرز برادری اپنے جائز مطالبات اور عوامی مسائل کے حل کیلئے دھرنے میں منظم شرکت کرے گی۔بیان میں کہا گیا کہ موجودہ حالات میں صحت کے شعبے کو شدید انتظامی بحران، افرادی قوت کی کمی، ادویات و طبی آلات کی قلت اور ڈاکٹرز کے مسائل سمیت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان مسائل کے حل کیلئے موثر آواز اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ینگ ڈاکٹرز نے پنجاب بھر کے ڈاکٹرز سے دھرنے میں شرکت کی اپیل کی ہے۔