روڈ بلاک ، ہسپتالوں کو بند کرنے کی کوشش پر مقدمات ہونگے ،شادمان پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی جانب سے ہڑتال اور مظاہرے پر حکومت نے ڈاکٹرز اور ہیلتھ الائنس قیادت کیخلاف سخت کارروائی کافیصلہ کرلیالاہور پولیس کو درج مقدمات میں ڈاکٹرز،ہیلتھ الائنس کی قیادت کی گرفتاریوں کا ٹاسک دیا گیا پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور پولیس کو ٹاسک سونپا گیاروڈ بلاک کرنے میں ملوث ڈاکٹرز کیخلا ف مزید مقدمات درج ہوں گیہسپتالوں کو بند کرنے کی کوشش کرنیوالوں کیخلاف بھی مزید مقدمات درج ہونگے،مال روڈ پر احتجاج کے دوران ڈاکٹرز کیخلاف سنگین دفعات کے تحت 2مقدمے درج ہوئیمقدمات میں بغاوت، دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئیں،پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمات میں ڈاکٹر سلمان حسیب ، شعیب نیازی ، ڈاکٹر رفاقت سمیت 8افراد نامزد ہیں ،مقدمے میں نامزد ڈاکٹرز کی گرفتاریوں کے لئے پہلے بھی ریڈ کیے گئے ،آج ہونیوالے احتجاج کے بعد بھی مقدمات کا اندراج کر کے گرفتاریاں کی جائیں گی لاہور پولیس کی جانب سے آپریشنز اور انویسٹی گیشن ونگ کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف نیجیل روڈ پر احتجاج کیا تھا شادمان پولیس نے سب انسپکٹر ناصر اقبال کی مدعیت میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا ذرائع کے مطابق مقدمے میں سڑک کی بندش،لاؤڈ اسپیکر کا غیر قانونی استعمال کرنے کی دفعات شامل ہیں مقدمے میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کے 18 رہنما نامزد، 80 نامعلوم شامل ہیں مقدمے میں وائس چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر عمران بھٹی کو نامزدکیا گیا،قائم مقام صدر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر ارسلان مقدمے میں نامزدہیں،سیکرٹری اطلاعات وائی ڈی اے ڈاکٹر ذیشان لاشاری کو بھی مقدمہ میں نامزد کیا گیاپیٹرن چیف سروسز ہسپتال ڈاکٹر سلیمان حبیب، ڈاکٹر بابر بھٹی ،ڈاکٹر رفاقت گجر، ڈاکٹر اسامہ بابر، ڈاکٹر مدثر نواز، ڈاکٹر کومل عباس رانجھا ،ڈاکٹر عمیر طارق، صدر پیرامیڈیکل سٹاف راجہ شیر افگن، شہباز اقبال ،صدر ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن شمشاد نیازی، نائب صدر کرن، ڈسپنسر مہتاب احمد ،پیرامیڈیکل سٹاف کے ارشد محمود، اسلم معراج اور جاوید بلوچ بھی مقدمے میں نامزد ہیں نامزد ملزمان نے جیل روڈ پر دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مطالبات کے حق میں احتجاج کیا تھا