ہڑتال کے باعث مریضوں، بزرگوں، خواتین اور بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
لاہور (ہیلتھ رپورٹر )پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے احتجاج جاری ہے، جس کے باعث پیر کو تیسرے روز بھی او پی ڈیز بندر ہیں، ہڑتال کے سبب اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن(وائی ڈی اے) نے حکومت کی جانب سے سرکاری اسپتالوں کی ممکنہ نجکاری کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے او پی ڈیز میں کام بند کر رکھا ہے۔لاہور کے بڑے سرکاری اسپتالوں، جن میں سروسز اسپتال، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی(پی آئی سی) ، جناح اسپتال، جنرل اسپتال اور چلڈرن اسپتال شامل ہیں، میں معمول کی طبی سہولیات معطل ہیں۔ او پی ڈیز بند ہونے کے باعث دور دراز سے آنے والے مریض، خصوصا بزرگ، خواتین اور بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے