ماڈل ٹاؤن : 48 گھنٹوں میں 7ملزم پکڑ ے گئے

لاہور (کرائم رپورٹر) ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ غالب مارکیٹ پولیس نے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاع اور دورانِ سنیپ چیکنگ 48 گھنٹوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق گرفتار افراد میں 5 سٹے باز اور 2 اشتہاری ملزمان شامل ہیں۔ اشتہاری ملزمان پولیس کو فراڈ اور روڈ بلاک کرنے کے مقدمات میں مطلوب تھے، جبکہ دیگر ملزمان کو تاش پر سٹے بازی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیاتمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر اور مسلسل کارروائیاں جاری ہیں تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے