لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ان ایکشن ہے کاہنہ پولیس نے 48 گھنٹوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع اور دوران سنیپ چیکنگ حراست میں لیا گیا، گرفتار ملزمان میں 3 منشیات فروش1 ہوائی فائرنگ 4 اشتہاری اور 1 ریکارڈ یافتہ بھی شامل ہیں ملزمان سے مجموعی طور پر2 کلو سے زائد چرس اور 700 گرام آئس ملزم سے پستول میگزین اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئی، ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری بوگس چیک، فراڈ سمیت دیگر 8 مقدمات میں مطلوب تھیملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا گیاایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کیلئے موثر کارروائیاں جاری ہیں،