ہیومن انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں 2 موبائل سنیچر پولیس کے قابو آ گئے
لاہور (کرائم رپورٹر) کاہنہ پولیس سٹریٹ کرائمز کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ ایس ایچ او فہیم امداد کی قیادت میں ٹیم نے لدھے کی گاوں سے 2 روکنی موبائل سنیچر گروہ کو گرفتار کیا۔ ملزمان کاشف اور اکبر بس آڈوں اور مختلف اشاروں پر کھڑے افراد کو نشانہ بناتے تھے۔ ان کے قبضے سے 6 موبائل فون، پستول اور نقدی برآمد ہوئی جبکہ زیر استعمال موٹر سائیکل بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ جرائم کی بیخ کنی کے لیے کڑی نگرانی جاری رہے گی۔