ویب ڈیسک:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے 7 وکٹوں پر 175 رنز بنائے، جس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 119 رنز تک محدود رہی۔ کراچی کنگز نے میچ 56 رنز سے جیت لیا۔حسن علی نے میچ میں 3 وکٹیں حاصل کیں اور اپنی اس کارکردگی کے ساتھ وہاب ریاض کا ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے کوئٹہ کے بلے باز حسن نواز کو محض 1 رن پر آؤٹ کر کے یہ سنگ میل عبور کیا۔
ریکارڈ کی تفصیل:
حسن علی: 84 اننگز، 116 وکٹیں
وہاب ریاض: 87 اننگز، 113 وکٹیں
30 سالہ حسن علی اس سیزن میں شاندار فارم میں ہیں اور اب تک 3 میچز میں 8 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، جو ان کے کیریئر کی مستقل محنت اور کارکردگی کا ثبوت ہے۔کرکٹ شائقین اور سابق کرکٹرز نے حسن علی کی اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے مستقبل میں مزید ریکارڈز توڑنے کی امید ظاہر کی ہے۔