ویب ڈیسک: پاکستان کے 38 سالہ اسپنر آصف آفریدی نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 92 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
جنوبی افریقا کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میں ہی انہوں نے 6 وکٹیں حاصل کیں، جس کے ساتھ ہی وہ انگلینڈ کے چارلس میریٹ کا 92 سال پرانا ریکارڈ توڑنے والے معمر ترین کرکٹر بن گئے ہیں۔آصف آفریدی نے اپنی کارکردگی سے بہت خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنا اور اچھی بولنگ کرنا بہت ہی خوشی کا لمحہ ہے۔ انہوں نے پی سی بی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب کپتان نے بتایا کہ وہ کل ڈیبیو کریں گے، تو رات بھر نیند نہیں آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے تھے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کی طرح اچھی لائن میں بولنگ کریں، الحمدللہ۔
آصف آفریدی نے یہ بھی بتایا کہ ان کے 4 بیٹے اور ایک بیٹی ہے، جن میں سے بیٹی اسپیشل چائلڈ ہے اور حال ہی میں اسپتال میں داخل ہے۔ وہ اس مشکل وقت میں اپنے بیٹی کے لیے دعا گو ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر ٹیم جیتتی ہے تو اپنی کارکردگی اس کے نام کریں گے۔