صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس طلب کرلیا، اہم قومی امور پر بحث کا امکان

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس طلب کرلیا، اہم قومی امور پر بحث کا امکان

ویب ڈیسک:صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا یعنی سینیٹ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

 اس حوالے سے ایوانِ صدر سے باضابطہ حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، سینیٹ کا اجلاس منگل، 22 اپریل کو سہ پہر 4 بجے اسلام آباد میں واقع پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ذرائع کے مطابق، اجلاس میں ملک کے اہم قومی امور، حالیہ سیاسی صورتحال، قانون سازی سے متعلق مجوزہ بلز اور دیگر پارلیمانی کارروائیوں پر بحث کی جائے گی۔توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ اجلاس میں مہنگائی، معاشی صورتحال، خارجہ پالیسی، آئینی ترامیم اور عوامی مسائل سے متعلق معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ نئے بلز بھی اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے جن کا تعلق انتخابی اصلاحات، احتساب کے قوانین، اور عدالتی نظام میں بہتری سے ہو سکتا ہے۔پارلیمانی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اجلاس حکومتی کارکردگی کے حوالے سے اہم ثابت ہو سکتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک سیاسی و معاشی چیلنجز سے نبرد آزما ہے۔